ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جموں و کشمیر میں حالات اب بھی نازک :ڈی جی پی

جموں و کشمیر میں حالات اب بھی نازک :ڈی جی پی

Sun, 06 Nov 2016 18:55:18  SO Admin   S.O. News Service

سری نگر ، 6 ؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )جموں و کشمیر میں حالات کو انتہائی نازک قرار دیتے ہوئے ریاست کے پولیس ڈائریکٹر جنرل کے راجندر نے کہا کہ تقریباََ300دہشت گرد سرگرم ہیں اور کنٹرول لائن کے اس پار سے مسلسل دراندازی تشویش کا موضوع ہے۔راجندر نے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی صدارت میں کل پولیس حکام اور دیگر افسران کی ہوئی میٹنگ میں کہاکہ سرحد پار سے دہشت گردوں کی مسلسل دراندازی تشویش کا موضوع ہے۔انہوں نے کشمیر میں حالات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حالات کی سنگینی اور دائرہ کم ہوا ہے، لیکن یہ اب بھی انتہائی نازک بنے ہوئے ہیں ۔پولیس ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ موجودہ وقت میں 250-300دہشت گرد سرگرم ہیں۔آج کے حالات کو دیکھتے ہوئے ہمیں دو تین ماہ کے لیے فریم ورک تیارکرنے کی ضرورت ہے۔گزشتہ 8 ؍جولائی کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں حزب المجاہدین کے برہان وانی کی ہلاکت کے بعد سے وادی میں بدامنی ہے۔گزشتہ چار ماہ سے ایسی صورتحال بنی ہوئی ہے۔وادی کے مختلف حصوں میں ہوئے تشدد میں 85افرادہلاک ہو گئے ہیں جبکہ کئی ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں۔


Share: